ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزارت داخلہ کی ریاستوں سے فرضی خبروں پر روک کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت

وزارت داخلہ کی ریاستوں سے فرضی خبروں پر روک کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت

Fri, 03 Apr 2020 00:25:23    S.O. News Service

نئی دہلی،2؍اپریل (ایس او نیوز؍یو این آئی) مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلا نے کورونا وائرس کے حوالہ سے پھیل رہی ہے جعلی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں سے انہیں روکنے کے لئے مؤثر اقدامات کرنے کو کہا ہے۔

اجے کمار بھلا نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ایک درخواست کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے فرضی خبروں کے سبب بڑھتی پریشانیاں اور اس سلسلہ میں مہاجر مزدورں کی وسیع سطح پر فرار کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ کورٹ نے مانا کہ اس سے لوگوں کو بلاوجہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کورٹ کے تبصرے کا نوٹس لیتے ہوئے اجے کمار بھلا نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے فرضی خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مؤثر اقدامات کرنے کو کہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت لوگوں کو حقائق اورغیر توثیق شدہ خبروں کی تصدیق کی سہولت دینے کے لئے ایک ویب پورٹل تیار کر رہی ہے۔ انہوں نے ریاستوں سے بھی اسی طرح کے طریق کار کو اپنانے کے لئے کہا ہے۔

قابل غور ہے کہ عدالت نے حکومتوں کو لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو کھانا اور ادویات وغیرہ جیسی بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ مہاجر مزدوروں کے لئے بنائے گئے شیلٹرز ہومز میں تمام بنیادی سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔


Share: